بھٹکل:6/جولائی (ایس اؤنیوز)شری گروسدھیندرا کالج میں ’’پریچیا(تعارف)‘‘ نامی ایک انوکھے پروگرام کاانعقاد ہوا۔ جس میں کالج کی طرف سے سال بھر میں انجام دئیے گئے اور دئیے جانے والے پروگراموں کی جانکاری دی گئی ۔
پروگرام کی صدار ت کرتے ہوئے کالج پرنسپال ناگیش ایم بھٹ نے کہا کہ 10سال پہلے بھٹکل کے طلبا کو روزگار کی تلاش میں منگلورو اور دھارواڑ جیسے مقامات جانا مجبوری تھی ، لیکن 2012سے ملک اور بیرونی ممالک میں مشہور انفوسس، وپرو، ٹی سی ایس جیسی نامی کمپنیوں کو کالج لا کر کیمپس انٹرویو منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، اسی کانتیجہ ہے کہ ہمارے بہت سارے طلبا کو روزگار کے لئے سہولیات مہیا ہورہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مستقبل میں مزید ایسی مشہور کمپنیوں کو کالج لانے کی کوشش جاری ہے اور امید ہے کہ اس میں بھی ہم کامیاب ہونگے۔ کالج کے ثقافتی کنونیر ،لکچرر فنی یپا ہیبار نے استقبال کیا تو بی کام سوم کی طالبات نوراح انجم اور بی بی عظمہ نے نظامت کی۔ لکچرر وگھنیش پربھو نے شکریہ اداکیا۔